ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجٹ میں شمالی کرناٹک سے کوئی ناانصافی نہیں ہوئی: ایشور کھنڈرے

بجٹ میں شمالی کرناٹک سے کوئی ناانصافی نہیں ہوئی: ایشور کھنڈرے

Sat, 21 Jul 2018 00:50:16    S.O. News Service

بنگلورو،20؍جولائی(ایس او نیوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگز ار صدر ایشورکھنڈرے نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے حال ہی میں جو بجٹ پیش کیا اس میں شمالی کرناٹک کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوئی ہے۔

کے پی سی سی کارگزار صدر بننے کے بعد پہلی بار دورۂ ہبلی پر آئے ہوئے ایشور کھنڈرے نے کہاکہ آنے والے دنوں میں کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کے ساتھ مل کر وہ یہی کوشش کریں گے کہ ریاست میں پارٹی کو بنیادی سطح سے مضبوط کرنے کے لئے کام کیا جائے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی پوری طرح مستعد رہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس جنتادل (ایس) مخلوط حکومت نہ صرف لوک سبھا انتخابات تک بلکہ اس کے بعد بھی قائم رہے گی اور کانگریس جنتادل (ایس) کے ساتھ مل کر ریاستی عوام کی بہتر سے بہتر خدمت انجام دینے کی کوشش کرے گی ، انہوں نے کہاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس جنتادل (ایس) مفاہمت کے نتیجے میں پارٹی ریاست کی ز یادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ مرکز کی عوام دشمن مودی حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے رکھ کر مودی حکومت کی بے دخلی کے لئے راستہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی ملک کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں ، خاص طور پر روزگار کی فراہمی اور دیگر امور پر مودی حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔


Share: